نواز شریف حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوامی مسائل میں کمی آئی، چوہدری جعفر اقبال

Dinga

Dinga

ڈنگہ : پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال نے موضع ساہنوال کلاں میں معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دولت، تعلق واسطہ پراپرٹی یا ملیں نہیں بلکہ ہمارا آپ کا عزت کا رشتہ ہے، جس قوم کے سکول ویران ہوں وہ قبرستان ہیں، نواز شریف حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوامی مسائل میں کمی آئی، حکومتی پالیسیاں عوام دوست ہیں جس سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوا ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ملک کو مستحکم اور ترقی کی راہوں پر گامزن کر دِیا ہے میاں برادران کی قیادت میں پاکستان دُنیا کے نقشہ میں ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر سامنے آئے گا جس سے شہری و دیہی افراد کا معیارِ زندگی بلند ہو گا۔

سوئی گیس مطالبہ کے حوالے سے تفصیلات بتائے ہوئے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ سوئی گیس کے لیے اگر ساہنوال کلاں لسٹوں میں شامل ہوا تو کوئی ابہام نہ ہو گا ، اُسی طرح سارا پلان ہو گا اگر شامل نہیں تو جب حکومت کی طرف سے اعلان کیا جائے گا ڈائریکٹ آپ تک پہنچے گا ، 44 دیہاتوں کی لسٹیں ہیں ، ہو بہو بغیر تبدیلی جہاں سوئی گیس فراہم ہو گی کنکشن لگیں گے ، جونہی گیس کی اجازت ملے گی شیئر کریں گے ، گورنمنٹ یقینا اجازت دے گی اور انشاء اللہ جو ہمیں ملے گا ڈائریکٹ اُس کے ثمرات عوام الناس تک پہنچیں گے۔