لاہور (جیوڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا جبکہ نواز شریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی۔
سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے مجبوری میں استعفیٰ دیا ہے تاہم عمران خان اور طاہرالقادری کے بہت سے مطالبات جائز ہیں لیکن دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنا درست نہیں ہے عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی ہم ان کے خلاف ہیں اور آئینی طریقے سے ان کا اصل چہرہ سامنے لارہے ہیں۔