لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز نے وطن جانے کی اجازت نہیں دی، لندن میں قیام مزید بڑھ گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے آئندہ ہفتے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم علاج کیلئے امریکا بھی جاسکتے ہیں۔
وزیر اعظم کا لندن میں قیام بڑھ گیا ، ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے منع کر دیا، وزیر اعظم نواز شریف کو آج وطن روانہ ہونا تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی۔ جو ٹیسٹ پہلے کئے گئے وہ تسلی بخش نہیں تھے۔
اسی لئے ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے، اگر پھر بھی بات نہ بنی تو وہ امریکا بھی جاسکتے ہیں۔
وزیر اعظم گذشتہ ماہ بھی علاج کیلئے لندن آئے تھے تاہم تب بھی ڈاکٹرز نے ان کے ٹیسٹ کئے تھے تاہم وطن جانے کی اجازت دی تھی۔ لیکن اب انہیں ڈاکٹرز نے سگنل نہیں دیا۔ وزیر اعظم کا لندن میں قیام کا بڑھنا کہیں کسی اہم شخصیت سے ملاقات کا امکان نہیں۔
تاہم کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آجائے گا۔