نواز شریف کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما کیس کے بعد عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر چیف جسٹس نے نواز شریف کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر درخواست پر سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف توہیں، عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف، وزیرِ ریلوے سعد رفیق اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔ یہ درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کیخلاف توہین آمیز گفتگو کے معاملے پر سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نصیر کیانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔