لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں جارحانہ خطاب کے جواب میں کپتان بھی خوب بولے اور تقریر کو طوطا مینا کی کہانی قرار دے دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا حکومت کو پہلے دن سے ہی مل کر ٹی او آرز بنانے کا مشورہ دیا تھا تب وہ نہ مانے۔ عمران خان نے پاناما لیکس پر ایک بار پھر وزیراعظم کو استعفے کا مشورہ دے دیا اور کہا اس سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی۔
کپتان نے کہا وزیراعظم نے 23 برسوں میں جتنا ٹیکس دیا اتنا جہانگیر ترین نے ایک سال میں دیتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا انہوں نے لندن فلیٹ آف شور کمپنی سے خریدنے سے متعلق 2012ء میں بتا دیا تھا اور میڈیا کو دستاویز بھی دکھائی تھی جس پر نیازی سروسز تحریر تھا۔