اسلام آباد (جیوڈیسک) نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام مسترد کر دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔
بیان کے مطابق نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ کسی سےکوئی پیسے لیے، نہ کوئی آفر آئی نہ کسی نے رابطہ کیا۔ اگر کسی ڈائری میں نام لکھا ہے تو اس پر وہ کیا کہہ سکتے ہیں۔
پیسے دینے کے حوالے سے آج تک کوئی شواہد ملے نہ کسی نے ثبوت پیش کیا۔ نواز شریف نے بیان میں یہ بھی نشاندہی کی کہ رقم دینے کے الزام سے تو یونس حبیب بھی مکر گئے تھے۔