لاہور : مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماء وچیئرمین یونین کونسل 250تھہ پنجو رانا عبدالغفارنے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجود پیش ہو رہے ہیں،وزیراعظم اپنے بچوں کے ساتھ پیش ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 14سال میں (ن) لیگ کی قیادت کیخلاف ایک بھی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا،دھرنے والے ملک میں جاری ترقی کے سفر کو روکنے کی تمام ممکنہ کو شش کررہے ہیں ،شریف فیملی نے پاکستانی قوم کیلئے جلاوطنی کاٹی اور جیلیں کاٹی ہیں،لیگی کارکن جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔
ان خیالات کا اظہار رانا عبدالغفارنے گزشتہ روز عوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ)میں صدرسیدصدا حسین کاظمی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ،رانا عبدالغفارنے مزیدکہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے قیمتی ووٹوں سے اقتدار میں آئے کوئی چور دروازے سے نہیں،رانا عبدالغفارنے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان سے پوری فیملی سمیت حساب لیا جا رہا ہے ، نواز شریف کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر مشکل کا مقابلہ جواں مردی سے کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بیس کروڑ سے زائد عوام اپنے محبوب لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے تمام منصوبے بری طرح ناکام ہونگے۔