کابل (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔
افغان صدر حامد کرزئی نے وزیر اعظم نواز شریف کااستقبال کیا۔ کابل میں صدارتی محل پہنچنے پر نواز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہو ئی جہاں انہیں سلامی پیش کی گئی۔
اس موقع پروزیر اعظم نوازشریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ محمود اچکزئی، طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی ہیں۔
وزیر اعظم کے دورہ کابل کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے علاوہ افغانستان میں مصالحتی عمل کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔