لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اڑھائی برس میں ملک کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ نواز کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صرف اڑھائی سال کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیاد ت میں ملک کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔
2013 ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان ترقی ، خوشحالی اور بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اس موقع پر محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ اڑھائی برس میں بھی ملک کو پرامن ، محفوظ اور ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
ملک میں بجلی کی کمی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کا ہر قدم عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کی جانب اٹھ رہا ہے۔