نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جوپاکستان کو موجودہ سنگین بحرانوں سے نکال کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں
Posted on October 8, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جوپاکستان کو موجودہ سنگین بحرانوں سے نکال کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں’ تمام تر مشکلات کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت کراچی سمیت ملک بھر میں امن کا قیام اور حکومتی رٹ کو یقینی بنائے گی۔
مسلم لیگ ن کی حکومت صنعتی شعبہ کی بحالی اور ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ، سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں ، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہارنائب صدر مسلم لیگ ن قصور ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے والے اگرا پنے دورا قتدارمیں عوام سے ہمدردی کا ثبوت دیتے تو صورت حال یکسر مختلف ہوتی اور آج ملک میں سستی بجلی پید ا ہو رہی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ جات کی تکمیل سے عوام کو سستی بجلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور انڈسٹری ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی صوبہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ حکومت ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے اور آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوںپر کام کر رہی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com