نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت سابقہ گند صاف کرنے میں لگی ہوئی ہے۔فیض الحسن

کروڑ لعل عیسن : موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود، بے روزگاری کے خاتمے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم این نے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت سابقہ گند صاف کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

انشاء اللہ وقت آنے پر قوم یاد کرے گی کہ واقع ہی میاں نواز شریف نے ان کے مسائل حل کیئے۔

ملک سے توانائی کا بحران 2 سال میں ختم ہا جائے گا اور بجلی کی پیداوار بہتر ہونے سے ملکی صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہو گا۔ یوتھ لون سکیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام شروع ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ ملک میں جلد بہتری آئے گی۔