نواز شریف نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے، چوہدری اکبر

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نواز شریف نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے، حکمرانوں کو نا اہلی کے ساتھ ساتھ بے گناہوں کا قتل عام کرنے پر پھانسی کے پھندوں پر بھی جولنا پڑے گامسلم لیگ ن کو 2018میں اپنی ہونیوالی شکست نظر آنے لگی ہے، آئندہ الیکشن میں کرپشن لیگ دور دور تک نظر نہیں آئے گی،ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف چوہدری اکبر دیدار سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت اخلاقی طور پر حکمرانی کا حق کھو چکی ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو مستعفی ہوکر اپنے آپ کو عدالت سے سامنے پیش کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنا والوں کا اپنا سیاسی بیڑا غرق ہونے والا ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے کرپٹ عناصر کو نشان عبرت بنا دیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محکمہ کی ملی بھگت ست انتہائی ناقص میٹریل سے بنانے والا دفتوہ چند روز بعد ہی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ایرانی لک، ناقص پتھر کا استعمال، اعلی حکام اپنا حصہ لیکر خاموش، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بنانے والا دفتو ہ روڈ میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال، ٹھیکیدار نے ایرانی لکُ کا بے دریغ استعمال کیا ،سٹرک کی تعمیر میں انتہائی ناقص پتھرکا استعمال ہونے کی وجہ سے سٹرک چند روز بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ، اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والے ٹھیکیدار اور محکمہ کے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محمود خان اچکزائی کا بیان اسلام اور ہمارے ایمان کے خلاف ہے، فلسطین کا مسلہ دو ملکوں کا مسلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسلہ ہے،ہمارے ایمان کا مسلہ ہے، اگر ہم مسلمان ہیں تو ہمیں مظلوم فلسطینیوں کی مدد اور بیت المقدس کی حفاظت کیلئے ہر حد تک جانا چاہئے، یہ وقت امت مسلمہ کو متحد کرنا ہے نہ کہ ایسے بیان دیکر انہیں تقسیم کرنا، اس ہم بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے خیالات رکھنے والے شخص کو کسی مسلمان اسمبلی کا رکن نہیں ہونا چاہئے، ان خیالات کا اظہار جماعت الدعوة قصور کے ضلعی امیر عبدالغفار منصورنے محمود خان اچکزائی کے بیان کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ملک نہیں بلکہ امت مسلمہ کی کی امیدوں کا محور ہیں، کسی بھی رکن اسمبلی یا کسی بھی پاکستان سیاست دان کو ایک بیان زیب نہیں دیتا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126