لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جب تک کلثوم نواز کی تدفین نہیں ہوتی تب تک نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پیرول پر رہیں گے، یہ اصولی فیصلہ ہو چکا ہے۔
لاہور — حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر قوانین میں نرمی کرتے ہوئے تین دن کی توسیع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے تین روز کی توسیع کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔
نجاب کے سیکرٹری داخلہ نسیم نواز کی جانب سے بھجوا ئی گئی سمری کی منظوری وزیرِاعلیٰ پنجاب نے دی۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل قوانین کے تحت ہوم سیکرٹری بارہ گھنٹے کی پیرول پر رہائی دے سکتا ہے، تاہم بارہ گھنٹے سے زائد رہائی کی منظوری کابینہ دے سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک کلثوم نواز کی تدفین نہیں ہوتی تب تک نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پیرول پر رہیں گے، یہ اصولی فیصلہ ہو چکا ہے” ۔
وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان کے مشیر محمد اکرم چوہدری نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کو شہباز شریف کی جانب سے پانچ دن کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست کو موصول ہوئی تھی۔ جس پر حکومت نے پیرول پر رہائی میں تین دِن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث ان کے شوہر نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کو راول پنڈی کی اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر کے خصوصي طیارے کے ذریعے لاهور جاتی امرا پہنچایا گیا۔
محکمہ داخلہ کی اطلاعات کے مطابق تینوں قیدی جاتی امرا تک ہی محدود رہیں گے۔ انہیں صرف خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہو گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے لاهور کے علاقے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم پاکستان کی ذاتی رہائش گاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔