اسلام آباد (جیوڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے، نواز شریف کے ساتھی فسطائی سوچ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
ن لیگ کے و اپوزیشن لیڈر صدر شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا عمران نیازی جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کریں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا، عمران نیازی ہم پر جتنا بھی ظلم کرو، قوم پر بجٹ کا تمہارا ظلم نہیں چلنے دیںگے، ان کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا تین بار منتخب اور عوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے سلیکٹڈ وزیراعظم خوفزدہ ہے، نواز شریف سے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے، عمران نیازی کے اشاروں پر یہ سب کیا جا رہا ہے۔