نواز شریف نے تحریک عدل شروع کی تو تحریک قصاص چلائیں گے: طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) داکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف نے تحریک عدل شروع کی تو وہ تحریک قصاص چلائیں گے۔ انہوں نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار قرار دے کر 31 دسمبر تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور دیگر ذمہ داران 31 دسمبر تک مستعفی ہوں، نواز شریف کس عدل کی بات کرتے ہیں؟ جب 14 لاشیں گرائی گئیں تو نواز شریف ہی اقتدار میں تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف سے نظام عدل کی شروعات ہوں گی کیونکہ جب 14 لوگوں کی لاشیں گرائی گئیں تو نواز شریف ہی اقتدار میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دارن 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں: طاہر القادری کی ڈیڈ لائن

طاہر القادری نے مزید کہا کہ نواز شریف 26 سال اقتدار میں رہے، عوام کو کون سا نظام عدل فراہم کیا؟ نواز شریف کس عدل کی بات کرتے ہیں؟ تحریک عدل والے دن ہی تحریک قصاص قتل چلائیں گے۔