اسلام آباد (جیوڈیسک) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں حکومت اور اپوزیشن ملی ہوئی ہے ہم پارلیمنٹ میں تالیاں بجانے جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ وہ یہ سوچتے ہیں کہ میاں صاحب نے اپوزیشن کو کیسے خریدا ہو گا۔ وہ اصل لیڈر نہیں پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں۔ آرمی چیف کے توسیع نہ لینے کے اعلان کو سراہتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شخصیت کو نہیں اداروں کی مضبوطی کو ترجیح دی ہے۔
فیصلے سے ان کی عزت میں اضافہ ہو گا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ اکیس ہزار ووٹوں کی منتقلی کا جواب لینگے۔ ایاز صادق معاملے سے بچ نہیں سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ راہداری منصوبہ پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
برصغیر کے امن کے لیے ضروری ہے کہ تجارت کھولی جائے۔ دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگرد اب سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں جو طالبان مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ان سے بات کی جائے۔ باقیوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔