اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک پیپلزپارٹی اور ن لیگ باری لیتی رہیں گی، کرپشن ختم نہیں ہوگی، نواز شریف نے کبھی اصل ٹیکس نہیں دیا، بلاول بھٹو کے پاس کون سا عہدہ ہے۔
جو انھیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں اتنی سیکیورٹی دی گئی؟اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی اپنا اصل ٹیکس نہیں دیا، بزدل انسان کوئی بڑا کام نہیں کرسکتا،11 کروڑ غریب افراد کو غربت سے نکالنا ہے۔
جب تک دونوں پارٹیاں باری لیتی رہیں گی کرپشن ختم نہیں ہو گی، انھوں نے کہا ہم نئے پاکستان میں تعلیم کو بہتر بنائیں گے اور سب کو انصاف ملے گا، ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاس کون سا عہدہ ہے جو ان کو سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں اتنی سیکیورٹی دی گئی؟؟یہ بچہ ہے کون جو اسے 700 پولیس والوں کا پروٹوکول ملا؟