پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر و ایم پی اے پاکپتن میاں نوید علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا تھا جسے میاں محمد نواز شریف مضبوط سے مضبوط تر بنا رہے ہیں، میاں محمد نواز شریف نے عالمی دبائو کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر بنا دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر میاں محمد نواز شریف کے 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں سمسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا احمد علی (آرائیں)، چیئرمین بلدیہ چوہدری مظفر اقبال، رائو رفاقت علی، حاجی محمد وسیم، ایم ڈی بٹ، میاں الطاف حسین باٹھ سمیت شہریوں اور کونسلروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر رانا احمد علی (آرائیں) نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میں برپا لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پا لیا ہے، اب انشاء اللہ 2018 ئ میں لوڈشیڈنگ نام کی کوئی چیز نہیں ہو گی”سی پیک ” منصوبہ ترقی کی راہیں کھول دے گا، اس وقت پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اب پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔۔۔۔۔