نواز شریف ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے۔ سعید احمد بھٹی
Posted on April 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے اور قوم کو طالبان کے ساتھ مزاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہونا چاہئے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت قومی وسائل ترجیحی بنیادوں پرکم وسیلہ طبقات کی فلاح وبہبود پر صرف کئے جا رہے ہیں اور محروم معیشت افراد کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار کھارا جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن و امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل کھارا سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرقیادت ملک کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے مرحلہ وار ایسے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے نہ صرف معیشت کا پہیہ ایک بار پھر رواں دواں ہوگا بلکہ ہر گھر روشنیوں سے جگمگا اٹھے گا.، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا عوام کی ترقی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے، اربوں روپے کے فنڈز عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں، وسائل کا رخ غریب طبقات کی فلاح و بہبود کی جانب موڑ دیا ہے، ہمارا ہر قدم محروم معیشت طبقات کو ریلیف کی فراہمی اور انہیں ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے اٹھ رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com