لاہور: میاں نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا امن دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے تاجروںکے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کراچی میں اپریشن کسی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہے جو بھی ملک دشمنی کے واقعات میں ملوث ہوا اسے کیفرِ کردارتک پہچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ہم آنے والی نسلوں کو خوشحال، پر امن اور مضبوط پاکستان دینا چاہتے ہیں۔
الحاج زبیر احمدنے کہاپاک فوج کی قربانیوں کو پوری قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک بھر دہشت گردوںکا صفایا کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہاپاکستان،مسلم لیگ ن اور جمہوریت لازم وملزوم ہیں کروڑوں مسلم لیگی اپنے قائدمیاں نوازشریف کی قیادت میں وطن ِ عزیزکے استحکام کیلئے پر عزم ہیں اورہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔