نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی، تحریک انصاف کا خیر مقدم

Fawad Chaudhry

Fawad Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ ہر پہلو سے تاریخی ہے اور سپریم کورٹ تحسین کی حقدار ہے۔ آج کے فیصلے سے نااہل نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر نااہلی کا سرٹیفکیٹ تھمایا گیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے اہم اصول طے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نااہل شخص پر پارٹی صدارت کا دروازہ کھول کر ن لیگ نے سیاست کے دامن میں آلائشیں ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ ایک بددیانت، خائن اور عدالت سے سزا یافتہ شخص کو پارٹی صدارت پر بٹھانا آئین و قانون کیساتھ مذاق تھا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کو چاہیے کہ وہ شرارتوں کی منصوبہ بندی کی بجائے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے اپنے لئے نئے لیڈر کا انتخاب کرے اور سیاست کو آگے بڑھنے دے کیونکہ ایک شخص کی کرپشن بچانے کیلئے ملک اور پوری سیاست داؤ پر نہیں لگائی جا سکتی۔