اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ اجلاس سے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین غائب، انتخابی اصلاحات بل 2017ء کثرت رائے سے منظور، اہم ترین شق 203 میں اعتزاز احسن کی ترمیم صرف ایک ووٹ سے مسترد، نااہلی کے باجود نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔
پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی سربراہی میں سینیٹ اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو شق 203 پر ووٹنگ ہوئی۔ اعتزاز احسن نے ترمیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عدالتی سزا یافتہ اور شہریت چھوڑنے والا شخص پارٹی سربراہ بھی نہ بن سکے۔
ترمیم پر ووٹنگ کرائی گئی تو اس کے حق میں 37 اور مخالفت میں 38 ووٹ آئے۔ یوں حکومت صرف ایک ووٹ سے شق 203 منظور کرانے میں کامیاب ہو گئی۔