لاہور (جیوڈیسک) مظفر آباد میں جلسے سے وزیر اعظم کے خطاب کے حوالے سے مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اگرچہ وزیر اعظم نواز شریف ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئے مگر صحت کچھ بہتر ہوتے ہی وہ عوام میں چلے گئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اس ایک شاعرانہ جملے نے کہ “سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے”، سب کچھ کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مظفر آباد جیسا پرجوش اجتماع کم ہی دیکھنے میں آیا ہے، مظفر آباد میں عوام کو جلسے کی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی تھی۔ مریم نواز نے ٹویٹر پر دیکھو دیکھو کون آیا، آزاد کشمیر میں شیر آیا، شیر آیا کے نعرے بھی لگائے۔