نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ، دل کی دوسری ادویات شروع کروا دی گئیں

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے سروسز ہسپتال میں آج تیرہویں روز پلیٹ لیٹس سیلز میں اتار چڑھاؤ، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوکر چالیس ہزار پر آ گئی، ان کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئی ہیں۔

سروسز ہسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کا بارہ رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کر رہا ہے، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد چالیس ہزار پر آ گئی ہے۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کئے جائیں گے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات سے نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، نواز شریف کو دل اور گردوں کے مسائل کے باعث علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے۔