اسلام آباد (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے حساس معلومات فاش کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
لاہور ہائی کورٹ نے آرٹیکل چھ کی کارروائی کے کیس میں شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جب کہ نواز شریف اور صحافی سرل المیڈا کو بھی نوٹس جاری کر دئیے۔
دو سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر سماعت جسٹس مظاہرعلی اکبر کی سربراہی میں فل بنچ نے کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے قابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیئے
سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔