اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے والد کو زہر دیئے جانے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے۔
حسین نواز نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں نواز شریف کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
اب اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے حسین نواز کا کہنا ہے کہ والد کے پلیٹیلیٹس میں کمی کی وجہ سے سلو پوائزن کا خدشہ ظاہر کیا تھا، سلو پوائزن کے خدشے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
حسین نواز نے مزید کہا کہ میں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا، سب سے اہم چیز والد کی صحتیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ والد کو علاج کے لیے امریکا جانا چاہیے، ضرورت ہےکہ تمام بیماریوں کا ایک چھت تلے علاج ہو۔