لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن روکنے کیلئے سب سے پہلے اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے۔ لیڈر ٹھیک ہو تو معاشرہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون موجود ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جاتا اور لوگ کرپشن کی وجہ سے مایوس ہیں، کرپشن کی وجہ سے آواے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا لیڈر ٹھیک ہو تو معاشرہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے، کرپشن روکنے کیلئے سب سے پہلے اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا ایک ایماندار آدمی پورے معاشرے کو تبدیل کر سکتا ہے۔
اصل لیڈر وہی ہے جو ہمیشہ سچ بولے اور بزدل اور بڑا فیصلہ نہ کرنے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے بہت مایوس ہوا سابق چیف جسٹس نے کہا تھا 20 ہزار کیس التوا کا شکار ہیں ، اگر میں نواز شریف کی جگہ ہوتا تو پولنگ افسروں کو سزائیں دلواتا ، ابھی تو کراچی کے حلقے کھلے ہیں 80 فیصد بوگس ووٹ نکلے ہیں۔ عمران خان نے کہا کرپشن پر قابو پا لیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔