مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میاں محمد نواز شریف کو اقتدار کی نہیں ملک و قوم کی ترقی کی فکر ہے عمران خان پانچ سال انتظار کریں پھر وزیراعظم کی کرسی کا خواب دیکھیں’ چیلنج دینے والے ہوش کے ناخن لیں’مسلم لیگ ن چاہے تو تحریک انصاف کے دھرنے سے دس گنا بڑاجلسہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے’دھرنوں سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہے ہیں’عمران خان کے صوبائی و مرکزی قائدین کو بات کرنے تک کا شعورنہیں وہ کیا مرکز اور صوبے میں حکومت کرینگے’عمران خان نے یوٹرن لینے میں ہیٹرک مکمل کرلی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن MYO قصور کے جزل سیکرٹری چوہدری طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیاپاکستان بنانے والاعمران خان پہلے صوبہ خیبر پختونخواہ میں تو اپنی کارکردگی شو کرے۔
پشاور سمیت پوراصوبہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہاہے۔کل تک میٹروبس پر تنقید کرنیوالے آج اسی میٹروبس کو پشاور میں چلانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مخالفین لاکھ دھرنے دیں’ لاکھ جلسے کریں مگر مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی لہذاعمران خان پانچ سال صبر کریں۔