اسلام آباد(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورت کے بعد صدر آصف علی زرداری کی طرف سے بائیس مئی کو دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے پارٹی کے سینئررہنماوں سے مشاورت کی۔
اس موقع پرطے پایاکہ جذبہ خیرسگالی کے طورپر نوازشریف کوظہرانے میں شرکت کرنی چاہیے۔ ظہرانے کے موقع پر 22مئی کو صدر زرداری اور میاں نواز شریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
صدرآصف علی زرداری نے22 مئی کو ایوان صدر میں چین کے وزیر اعظم کے اعزاز میں دیئے جانے و الے ظہرانے میں میاں نواز شریف سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔