کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف میرے وزیراعظم ہیں انہیں بادشاہ کہنے کا جواب آصف زرداری سے پوچھا جائے۔
گذشتہ روز یہاں پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کراچی میں قیام امن کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ایک سوچ ہے، کچھ دوست ذاتی رنجش کی بنا پر مجھ پر تنقید کر رہے ہیں، امن و امان مکمل بحال نہیں لیکن جرائم ضرور کم ہوئے ہیں۔