راولپنڈی (جیوڈیسک) لیاقت باغ میں عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف نے سیاسی میدان سجایا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید مخلافین پر خوب برسے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کا وزیر اعظم ہو کر بیرون ملک نوکری کرتا رہا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف پوچھتے ہیں میرا قصور کیا ہے، آپ کا قصور یہ ہے آپ نے ملک و قوم کا پیسہ لوٹا۔
منی ٹریل کے ثبوت نہ دینے، قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولنے پر سپریم کورٹ کے معزز ججوں نے آپ کو گھر بھیجا۔