اسلام آباد (جیوڈیسک) جے یو آئی ف نے وزیراعظم کے لئے نواز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں نواز لیگ کو جے یو آئی ف کی ترجیحات سے اختلاف نہیں۔ جے یو آئی ف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل وزیراعظم کے انتخاب کے لئے جے یو آئی ف نواز شریف کو ووٹ دے گی۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا خیر سگالی کے طور پر کل نواز شریف کو ووٹ دیں گے کیونکہ ووٹ کے لئے مسلم لیگ ن کے وفد نے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا نواز لیگ کو جے یو آئی ف کی ترجیحات سے اختلاف نہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا امن پورے ملک کا احساس مسئلہ رہا ہے۔