نوازشریف نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی ہے۔ نیا بلدیاتی نظام دو ہزار تیرہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے منظور کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام دو ہزار تیرہ میں کونسلر سطح پر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

جبکہ ضلع کونسل ٹان کمیٹی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی سطح پر انتخابات جماعتی سطح پر ہوں گے۔ نیا نظام شہری اور دیہی علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نئے نظام میں اضلاع کی سطح پر صحت اور تعلیم کی اتھارٹیز بنائی جائیں گی۔