نواز شریف امداد کی بحالی کیلئے امریکا گئے: طالبان

Taliban

Taliban

پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کا کہنا ہے کہ نواز شریف امداد کی بحالی کے لیے امریکا گئے تھے۔

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہدا للہ شاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا سے امداد کے بجائے ڈرون حملے بند کرنے کی بات کی جاتی، حکومت سے نہ پہلے کوئی توقع تھی اور نہ اب ہے۔ ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف ڈرون حملوں اور عافیہ صدیقی پر سیاست کر رہے ہیں ۔ پاکستانی شہری امریکا مخالف نعروں کے بجائے امداد مسترد کر دیں۔