واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کانگریس کے تھنک ٹینک (سی آرایس) نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خطرات کا سامنا ہے۔ کانگریشنل ریسرچ سروس کی ’’پاکستان کاسیاسی بحران‘‘ کے عنوان سے جاری تازہ ترین رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے۔
کہ پاکستان میں جاری سیاسی بحران کے بھارت کے ساتھ تعلقات پر اثرانداز ہونے کاخدشہ ہے۔ سی آرایس کے جنوبی ایشیائی امور سے متعلق ماہرایلن کروسٹیڈکی جانب سے تیارہ کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی بحران پر قابو پانے اور مظاہرین و حکومت سے مذاکرات کے لیے بطور سہولت کار فوج کی مدد طلب کی۔
اس سلسلے میں کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ انھوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے سویلین اداروں پر کنٹرول کااظہار نہیں کیا تواس سے وہ کمزور صورتحال میں ہیں۔ کئی مبصرین کایہ بھی کہنا ہے۔
کہ موجودہ سیاسی بحران نواز شریف کو کمزور کر رہا ہے اور ملک میں جمہوری عمل کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فوج حکومت کابراہ راست کنٹرول حاصل کرناچاہے