لاہور (جیوڈیسک) سعودی عرب پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا۔ شہباز شریف کے بعد نواز شریف بھی ریاض چلے گئے۔ لیگی قیادت کے دورہ سعودی عرب نے سیاسی ہلچل مچا دی۔
دعاؤں کا زمانہ لوٹ آیا ہے یا قبولیت کی گھڑی قریب آ گئی ہے؟ شہباز شریف اور سعد رفیق کے بعد نواز شریف بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
لیگی قیادت نے لندن کے بعد ریاض میں پڑاؤ کر لیا۔ سابق وزیر اعظم نجی پرواز کے ذریعے ریاض روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق، شریف برادران کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے بھی ریاض کی ٹکٹ کٹالی، آج شام پرواز پکڑیں گے
شہباز شریف نے مدینہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ وہ مکہ مکرمہ بھی پہنچے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد ریاض چلے گئے۔
خواجہ سعد رفیق، آصف کرمانی، پرویز ملک اور ساجد میر بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔