اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور سعودی حکومت کے درمیان معاہدے کی خبریں سننے میں آ رہی ہیں، ترجمان پیپلز پارٹٰی کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ کیا گیا تو اس سے سعودی عرب کا وقار مجروح ہو گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے نواز شریف کی کوئی ڈیل نہیں ہونے دیں گے، انہیں ہر صورت مقدمات کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔