نواز شریف اور شہباز شریف استعفی دیں، طاہر القادری کا مطالبہ

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا میرے خطاب سے پہلے عدالت نے وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے خطاب کا انتظار کر رہا تھا لیکن ان کا خطاب ابھی تک نہیں ہو سکا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا میرے خطاب سے پہلے عدالت نے وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا پولیس مقدمہ درج کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہو جائے۔ طاہر القادری نے جلسہ گاہ کے نزدیک تمام دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دکانیں کھول دیں انقلاب مارچ میں کوئی غنڈہ اور دہشت گرد شامل نہیں، ذاتی گارنٹی دیتا ہوں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا شہدا کی روحیں سوال کر رہی ہیں کیا ہمارے خون سے غداری کر دی جائی گی؟، کیا ان کے خون کو بھلا دیا جائے گا؟، یہ روحیں پوچھتیں ہیں ان کے لواحقین کو انصاف مل سکے گا۔ طاہر القادری نے چارٹر آف ڈیماند پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف استعفی دیں۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے اور ان کی کابینہ استعفی دے اور ان کی حکومتیں ختم ہوںکیونکہ نواز شریف کا اقتدار میں بیٹھے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر 21 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ان کے ملک چھوڑے پر پابندی لگائی جائے۔