لاہور (جیوڈیسک) مریم نواز کا نون لیگ اقلیتی ونگ کے کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ڈبے کھلے تو شیر ہی نکلے گا۔ مریم نواز نے نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا دعویٰ بھی کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو سازشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مریم نواز نے ملک میں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کو دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں کھیل کے میدان ویران پڑے تھے، نواز شریف کی 4 سالہ محنت کے بعد کھیلوں کے میدان آباد ہو گئے۔
انہوں نے نام لئے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں شادیاں بھگتا رہے ہیں جبکہ پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔