لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ووٹ کو عزت دو کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیش ہوئے اور وہ وہاں ایک گھنٹہ 20 منٹ نیب کے دفتر میں موجود رہے۔
نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں چھپایا، سب سوالات کے جواب دیے ہیں، گھٹیا ہتھکنڈوں کو احتساب کا نام دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا 18 کورونا 19 کا سہارا لے رہا ہے لیکن پی ڈی ایم کا جلسہ ہو کر رہے گا۔