مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نواز شریف کارواں کی آڑ میں سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جی ٹی روڈ پر نواز شریف کے کارواں کا دوسرا بڑا مقصد نیب کو دباومیں لانا ہے، نیب سپریم کورٹ کے حکم پر شریفوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سنگین مقدمات سے بچنے کے لیے نیب اوراحتساب عدالت پر دباو بڑھانا چاہتے ہیں، نواز شریف جمہوری نظام کی تباہی کے لیے حکومتی وسائل استعمال کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف چوہدری اکبر دیدار سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سٹرکوں پر نکلے تو کہا گیا تھا کہ جمہوریت ڈی ریل کرنے کے الزامات لگائے گئے، نواز شریف کی ریلی کس مقصد کے تحت نکالی جا رہی ہے، عدالت میں صفائی پیش کرنے کی بجائے سازشوں کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، نواز شریف قوم کو بتائیں کس کے اشارے پر ریلی نکال رہے ہیں، تحریک انصاف ملک کی نمائندہ جماعت ہے جس نے کرپٹ عناصرکو نشان عبرت بنایا، تحریک انصاف فساد برپا کرنے کا شریفوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گی،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126