لاہور(جیوڈیسک)لاہور پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما راجا ریاض احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس بار طالبان کی بیساکھیوں پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔لاہورسے جاری بیان میں راجا ریاض کا کہنا ہے۔
نواز شریف ہمیشہ کی طرح دوسروں کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنے کی روایت پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دل دہشت گردوں کی مذمت کے لیے کب پگھلے گا۔
راجا ریاض کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جلد نواز شریف کا عرصہ حیات بھی تنگ کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دوسروں کے کندھوں پرسوارہوکراقتدارمیں آنے کی روایت نہیں چھوڑی۔