نواز شریف نے امریکی دورے کے دوران ٹھوس موقف اپنایا: خواجہ طارق جاوید نائیک
Posted on October 25, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے امریکی دورے کے دوران پاکستانی قوم کی اْمنگوں اور خواہشات کے مطابق موقف اپنا کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے امریکی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ وہ برابری کے بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں اور وہ امریکہ سے امداد کے بجائے تجارت کو ترجیح دیتے ہیں’ ماضی میں ڈرون حملوں پر دوغلی پالیسی اور دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا جاتا رہاجبکہ محمد نواز شریف نے اس کے برعکس اس مسئلے پر واضح موقف اختیار کر کے ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام ِ متحدہ اور اقوام ِ عالم کے سامنے اٹھایا اور ان کے موقف کو ہر سطح پر پذیرائی ملی’مسلم لیگ(ن) کے قائد نے امداد لینے کی بجائے تجارت کو فروغ دینے کی بات کی ہے عوام کو مسلم لیگ (ن) کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات جلد ملنا شروع ہو جائینگے’انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے غیر قانونی ہونے کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرینشنل کی رپورٹ پاکستانی حکومت کے موقف دْرست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اب یہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں ڈرون حملے بند کر دے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com