سکھر (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت سے خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرنا اچھا اقدام ہے۔
نواز مودی ملاقات دونوں ممالک کی بہتری میں ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات رکھنا چاہئیں، بھارت کے ساتھ متنازعہ معاملات پر بات چیت بھی چلتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن ہی وزیر اعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا مشورہ دیا تھا۔