اسلام آباد (جیوڈیسک) نواز شریف کا کہنا ہے اڈیالہ والوں کو کیسے پتہ چلا کوئی آ رہا ہے، تیاریاں پہلے ہی شروع کر دیں، 6 ماہ کی مدت ٹرائل مکمل کرنے کیلئے نہیں سزا سنانے کیلئے تھی۔
سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے دائیں بائیں وفادار لوگ ہیں، ہر چیز کا ملبہ مجھ پر نہ ڈال دیا کریں۔چودھری نثار کے بارے میں سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا چودھری نثار کے بارے میں قوم سب جانتی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا نگران حکومت کے دوران نیب قوانین کو غیر موثر کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم سے بات ہوئی، ہم چاہتے ہیں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر نیب کا دباؤ نہ ہو۔
بعدازں نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو حقائق ہمارے حق میں جاتے تھے وہ چھپائے گئے، جے آئی ٹی رپورٹ کے پول ایک ایک کر کے کھل رہے ہیں، واجد ضیاء نے خود کہہ دیا تنخواہ کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کیس صرف نواز شریف سے انتقام لینے کیلئے ہے، جے آئی ٹی کے 3 ہیرے ہمارے بدترین سیاسی مخالف ہیں، آئی ایس آئی کو ڈالنے کی کیا ضرورت تھی؟۔ا
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا نواز شریف اللہ کی ذات کے سوا کسی کے آگے جھکتا نہیں ہے، واجد ضیا نے ایک طرح کا سرٹیفکیٹ دیا کہ ہمارے وکیل ٹھیک کہتے ہیں، انہیں یہ بھی کہنا پڑا کہ تنخواہ کے بارے میں بھی ثبوت نہیں ہیں۔