افغان صدر حامد کرزئی نے نواز شریف کو دورہ افغانستان کی دعوت دے دی۔ نومنتخب وزیراعظم نواز شریف نے دعوت قبول کرلی۔ افغان صدر حامد کرزئی نے نواز شریف کو تیسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
نواز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے حامد کرزئی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ افغان صدر نے نوازشریف کو دورہ افغانستان دعوت بھی دی۔ جسے وزیراعظم نواز شریف نے قبول کرلیا۔