کراچی کی خبریں 20/9/2016

Eid Millan of SLIP

Eid Millan of SLIP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چانکیائی سیاست ‘ سازش ‘ مکاری ‘ جارحیت ‘ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود کافرانہ فطرت اور ڈرامہ بازی کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنے خلاف ہموار ہوتی ہوئی رائے عامہ کا رخ ہمیشہ اپنے حق میں موڑ لینے والا ابلیسی ملک اور یزید وفرعون کی طرح دنیا کے امن کیلئے خطرہ ثابت ہونے والا بھارت ممبئی حملوں اورپٹھان کوٹ حملہ ڈراموں کی کامیابی کے بعد کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جاری مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی و انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کیخلاف امڈتی ہوئی عالمی مخالفت اور پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں بھارت کے اصلی چہرے کی نقاب کشائی سے بچنے کیلئے اوڑی سیکٹر فوجی ہیڈکوارٹر حملے کا ڈرامہ رچارہا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے اقوام متحدہ میں بھارت کے چہرے کی مکمل نقاب کشائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا فریضہ ہے کہ وہ نہ صرف کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو مکمل طور پر آگاہ کرتے ہوئے اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں فی الفور استصواب رائے کرانے کا مطالبہ کریں بلکہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کیخلاف بھارتی سازشوں اور ڈرامہ بازیوں کو بھی بے نقاب کریں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معاشی و معاشرتی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے اور خواتین اپنا کردار مردوں کی نسبت مو ¿ثر انداز سے نبھاتے ہوئے نہ صرف گھریلو ذمہ داریاں اور اولاد کی پرورش و تربیت کافریضہ نبھارہی ہیں بلکہ سماجی خدمات کی انجام دہی کے ساتھ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے ذریعے اپنے اہلخانہ اور معاشرے دونوں ہی کی خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے اسٹیٹ لائف ضلع جنوبی کی سیلز منیجر ذکیہ کفیل عباسی کی جانب سے منعقدہ ”عید ملن پارٹی “ کے شرکاءسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذکیہ کفیل عباسی اور اس تقریب میں شریک ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن روبینہ شاہین ‘ شہناز میمن ‘ میڈم حمیرہ ‘ رضیہ سلطانہ ‘ میڈم ریحانہ ‘میڈم ساحرہ ‘ میڈم ذرینہ ‘ میڈم صفیہ اور دیگر خواتین بھی تقریب میں شریک یوبی ایل کے زیشان علی فضلی ‘ حشام ‘ڈاکٹر شام لال ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور مجھ سمیت دیگر مردوں کی طرح اپنے اہلخانہ کی کفالت ‘ تربیت اور خوشحالی کیساتھ معاشرے کی ترقی اور سماجی بہتری کیلئے اپنے اپنے انداز سے اپنا اپنا کردار بہ احسن و خوبی نبھارہی ہیں ۔بعدازاں گجراتی سرکار نے روبینہ شاہین سمیت سماجی ‘ تعلیمی ‘ ادبی ‘ کاروباری ‘ تجارتی شعبہ اور مستقبل کے تحفظ کیلئے عوام کو لائف انشورنس کی سہولت کی فراہمی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے خواتین و حضرات میں اسناد انعامات تقسیم کئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اقتصادی راہداری منصوبہ کو ترقی و خوشحالی کا نیا تصور قرار دینے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس تصور میں حقیقت کا رنگ بھر کر ملک و قوم کو تصور کی بجائے حقیقی ترقی و خوشحالی سے روشناس کرائیں جس کیلئے ایک جانب س منصوبے کو صوبائیت و لسانیت اور کرپشن واختیارات کے ناجائز استعمال سے محفوظ بنانا ضروری ہے تو دوسری جانب اس منصوبے کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام صوبوں کے تمام متر تحفظات وخدشات کو دور کرنا بھی ضروری ہے جس کیلئے اس قومی منصوبے کو کسی مخصوص خطے ‘ طبقے یا گراہ کیلئے مفید بنانے کی بجائے پورے ملک اور پوری قوم کیلئے مفید بنانا اور اس پر تمام صوبوں میں یکساں رفتار سے کام ہونا ناگزیر ہے ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ چین کی طرف سے بھارت تحفظات کے باوجود منصوبے کی تکمیل کا پیغام بھی ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے اس لیے اب ہمیں چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا تاکہ کسی اندرونی یا بیرونی دشمن کو اس میں رکاوٹ ڈالنے کا موقع نہ مل سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے قومی حالات اور حکومتی و اپوزیشن کردار کو کشمیر کاز کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم و سازشوں سے پردہ اٹھانے کی جرا ¿تمندانہ کوشش اور اس کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی سازشی حربوں کا آغاز جہاں قومی یکجہتی اور سیاسی اتحاد کا متقاضی ہے مگر کرپشن و احتساب کی مخالفت اور مطالبہ کرنے والوں کے درمیان جاری جنگ قوم کو مختلف دھڑوں میں بانٹ رہی ہے اور بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایکدوسرے پر حملوں کیلئے ڈنڈہ بردارفورسز کی تشکیل اس بات کا پتا دے رہی ہے پاکستانی سیاسی قیادتوں و جماعتوں کا کردار تحریک آزادی کشمیر کیلئے مفید و مو ¿ثر ثابت ہونے کی بجائے ضرررساں و نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے !۔