نواز شریف کا دورہ چین توانائی بحران کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے۔ ملک خرم نصراللہ

Malik Khurram

Malik Khurram

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ چین توانائی بحران کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک معاشی بحرانوں سے نکل کر معیشت کی بہتری کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں افراتفری پیدا کر کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں جو کسی طور بھی ملک کے عوام کیلئے بہتر نہیں ہے ،تمام مسائل کا حل مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت مثالی اور تاریخی اقدامات کر رہی ہے اور لاتعداد مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو حکومت کیساتھ مل کر اپنا قومی کردار ادا کرنا چاہئے جو کہ وقت کا تقاضا ہے۔