نوازشریف کا دورہ بھارت ابھی طے نہیں کیا گیا، دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد(جیوڈیسک) امریکا نے نامزد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ حامد کرزئی اس تقریب کیلیے دلی جانے کو تیار ہیں جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ابھی نواز شریف کا دورہ بھارت طے نہیں کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کو مودی کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ تاہم ابھی وزیراعظم نوازشریف کا دورہ بھارت طے نہیں کیا گیا۔ اس بارے میں قیاس آرائیاں قبل ازوقت ہیں۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ 26 مئی کو ہونے والی تقریب میں امریکا کا کوئی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا، تاہم افغان صدر حامد کرزئی، نریندر مودی کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلیے تیار ہیں۔