لاہور (جیوڈیسک) متحدہ پی ایس پی تنازعے میں مریم نواز کی انٹری، کہتی ہیں ہر کوئی نواز شریف نہیں ہوتا کہ زخم کھا کر بھی وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور رہنماء مسلم لیگ نون مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ نواز شریف کی خاموشی پاکستان کے مفاد پر ضرب لگانے کے لئے استعمال کی گئی تو وہ چپ نہیں رہے گا۔
نواز شریف کا ضبط و تحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کے لئے ہے، اس ضبط و تحمل کو غلط معنی دینے والے اسے امتحان میں نہ ڈالیں۔